پاک فوج کے سپہ سالار سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے


پاک فوج کے سپہ سالار سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر مصر پہنچے جہاں ان کی مصری مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی مصری مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلقہ امور پر گفتگو ہوئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جامعہ الازہر کے سربراہ اور مصری وزیر دفاع سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری