علامہ سیدسبطین حیدرسبزواری شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر منتخب


علامہ سیدسبطین حیدرسبزواری شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر منتخب

علامہ سیدسبطین حیدر سبزواری شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوزکی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر نگرانی جامعہ منہاج الحسین جوہر ٹاون میں منعقد ہونے والے صوبائی کونسل کے 157 اراکین میں سے علامہ سبطین سبزواری نے 85 ووٹ حاصل کئے جبکہ مدمقابل علامہ اشتیاق حسین کاظمی 62 ووٹ لے سکے۔

نئے صدر کا اعلان شیعہ علماء کونسل کے رہنماعلامہ ساجد علی نقوی نے کیا۔

اس موقع پرمرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، قائم مقام صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی ،علامہ مظہر عباس علوی اور دیگر علما بھی موجود تھے۔

 نومنتخب صدر علامہ سبطین سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی انتخاب جمہوری عمل کا حصہ ہے،جس میں سب نے اپنا کردار ادا کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری