چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر دےگا


چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر دےگا

چین پاکستانی زرمبادلہ کی سپورٹ کے لئے2ارب ڈالرفراہم کرےگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خزانہ زرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل کم ہوتے زرمبادلہ ذخائر کو سنبھلا دینے کیلئے چین دو ارب ڈالر پاکستان کے پاس جمع کروائے گا، یہ رقم یکمشت پاکستان کو حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ چین سے یہ رقم رواں ماہ ملنےکا امکان ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا سعودی عرب سے پہلے ہی دو ارب ڈالر پاکستان کو مل چکے ہیں، مجموعی طور پر پاکستان کو سعودی عرب سے تین ارب ڈالر ملنے ہیں، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے بھی سعودی طرز کا پیکج ملنے کا امکان ہے، جس میں قرضہ اور موخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت بھی شامل ہے۔

خیال رہے وزیر خزانہ اسد عمر نے عرب میڈیا سے انٹرویو میں بھی واضح کیاتھا کہ ادائیگیوں کے توازن کا بحران ختم ہوچکا ہے، مالیاتی مسائل کو دوست ممالک سے ملنے والی رقم اور سخت حکومتی فیصلوں سے حل کر لیا، چین اور یو اے ای سے بھی مالی مدد متوقع ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کم ہوتے زمبادلہ ذخائر کو دوست ممالک سے ملنے والی رقم سےفوری مدد ملے گی، یہ رقم بزنس ٹرانزیکشنز ہیں۔ پاکستان اب امداد نہیں لےگا۔

ترجمان اسٹیٹ بنک کا کہنا تھا کہ آئندہ سال جنوری میں سعودی عرب سے وعدے کے مطابق ایک ارب ڈالر کی مزید قسط موصول ہوجائے گی، جس سے ذرمبادلہ کے ذخائر کی بہتری میں مدد ملے گی اور پاکستانی روپے کو استحکام ملے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری