مالدیپ کیلئے بهارت کی طرف سے اقتصادی امداد


مالدیپ کیلئے بهارت کی طرف سے اقتصادی امداد

بهارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اعلان کیا کہ بهارت مالدیپ کی اقتصادی ترقی کے لیے 1.4بلین ڈالر کی امداد دے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دونوں ملکوں کے درمیان 4معاملای پر معاہدے ہوئے جن میں ایک ویزے میں نرمی کرنا بھی شامل ہے۔

حیدر آباد ہاؤس میں وفد سطح کی گفتگو کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دو طرفہ تعلقات و تعاون کو فروغ دینے اور بحر ہند میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر صالح اور نریندر مودی کے درمیان خیرسگالی اور دوستانہ وخوشگوارماحول میں گفتگو ہوئی جو بہت کامیاب رہی۔

مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان روایتی مضبوط اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا ۔ صالح تاج محل کا دیدار کرنے کیلئے منگل کی صبح آگرہ روانہ ہو جائیں گے اور وہیں سے وطن واپس ہوں گے۔

واضح ہو کہ مالدیپ کے نئے صدر ابراہیم محمد صالح اتوار کے روز ا پنے سہ روزہ دورہ ہند پر نئی دہلی پہنچے تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری