گاڑیوں کا رجسٹریشن کارڈ جاری کرنے کا اعلان


گاڑیوں کا رجسٹریشن کارڈ جاری کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ سے جعل سازی کا خاتمہ ہو سکے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم کرکے اس کی جگہ رجسٹریشن کارڈ متعارف کرایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب میں گاڑیوں کا رجسٹریشن کارڈ 520 روپے میں دستیاب ہو گا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع میں رجسٹریشن کارڈ کے لیے مراکز قائم کیے جائیں گے، نہ کوئی غیر قانونی کام کیا ہے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ راجہ بشارت کی فون کال کی ریکارڈنگ سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری