کوسٹ گارڈ کی کارروائی 3 ارب مالیت کی منشیات برآمد


کوسٹ گارڈ کی کارروائی 3 ارب مالیت کی منشیات برآمد

گوادر کے ساحلی علاقے میں کوسٹ گارڈ کی کارروائی، لانچوں کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کی جانے والی 1800کلو گرام چرس اور 140 کلو گرام آئس ہیروئن پاؤڈر قبضے میں لے لی۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سمندر کے راستے بھاری مالیت کی منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں 1800کلو چرس اور لگ بھگ 140کلو آئس پاؤڈر قبضے میں لے لیا گیا جب کہ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 2ارب 91کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق مشکوک مقامات کی نگرانی کے دوران گذشتہ رات جس وقت گوادر کے قریب کپر کے مقام پر ساحل سمندر کے قریب اسمگلرز کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کوسٹ گارڈ کی چھاپہ مارٹیم پہنچی تو وہاں موجود اسمگلرز نے فائر کھول دیا، کوسٹ گارڈ کے جوانوں کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی کی وجہ سے اسمگلرز پسپا ہوگئے اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری