ایرانی صدر حسن روحانی کل ترکی کا دورہ کریں گے


ایرانی صدر حسن روحانی کل ترکی کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ترکی کا دورہ کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترک صدر اردوغان کی دعوت پر کل ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ترکی کا دورہ کریں گے۔

صدارتی ذرائع ابلاغ کے معاون پرویز اسماعیلی نے کہا کہ صدر حسن روحانی ایران اور ترکی کی اعلی اسٹراٹیجک کونسل کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے دو روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی اعلی اسٹراٹیجک کونسل کا اجلاس دونوں ممالک کے صدورکی صدارت میں منعقد کیا جائے گا  اس اجلاس میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری