افغانستان میں قیام امن کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے، وزیراعظم


افغانستان میں قیام امن کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان ہرممکن کوشش کریگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابوظہبی میں طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں معاونت کی، دعا کریں امن لوٹ آئے اور افغان عوام پر 3 دہائیوں سے جاری آزمائش ختم ہو جب کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان سے جو بن پڑا کریں گے۔

پاکستان نے ابوظبہی میں طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کے اہتمام میں معاونت کی۔ آئیے دستِ دعا بلند کریں کہ امن لوٹ آئے اور جری افغان عوام پر تقریباً تین دہائیوں سے پڑنے والی آزمائش تمام ہو۔ قیامِ امن کیلئے پاکستان سے جو بھی بن پڑے گا وہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان افغانستان میں 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے، قبل ازیں طالبان حکام اور امریکا کے خصوصی نمائندے برائے امن زلمے خلیل زاد کے درمیان قطر میں مذاکرات کے دو ادوار بھی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری