عراقی صدر شام کے دورے پر دمشق جائیں گے


عراقی صدر شام کے دورے پر دمشق جائیں گے

عراق کے صدر بہت جلد شام کے دورے پر دمشق جائیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسپوٹنیک کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے صدر برھم صالح ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ شام کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ 2011 کے بعدعراقی صدر کا یہ پہلا دورہ ہے،اس سے قبل عراقی وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری شام کا دورہ کرچکے ہیں

 خیال رہے کہ برھم صالح 2009 سے 2012 تک کردستان کے وزیراعظم کے طورپرفعالیت کررہے تھے اور رواں سال اکتوبر میں عراقی صدر منتخب ہوئے۔

یاد رہے کہ شام اور عراق میں داعشی دہشت گردوں کو ذلت آمیزشکست کے بعد ہزاروں دہشت گرد افغانستان  پہنچے ہیں، ایک اندازے کے مطابق ساڑھے تین ہزار سے ساڑھے چار ہزار داعشی جنگجو شام سے افغانستان چلے گئے ہیں۔ افغانستان میں ’داعش‘ کے جنگجوؤں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری