مقبوضہ کشمیرمیں مزید6 ماہ کیلئے صدارتی راج نافذ کرنے کا اعلان


مقبوضہ کشمیرمیں مزید6 ماہ کیلئے صدارتی راج نافذ کرنے کا اعلان

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 6 ماہ کیلئے صدارتی راج کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیرمیں مزید6 ماہ کیلئے صدارتی راج کے نفاذکافیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں گورنرراج کی مدت آج ختم ہورہی ہے،دلی سرکارنے صدارتی راج کیلئے گورنرستیاپال ملک کی سفارشات منظورکرلیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں کل سے صدارتی راج نافذہوگا۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نےمیر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو گرفتار کرلیا


خیال رہے کہ مقبوضہ علاقے19جون سے براہ راست دہلی کی عملداری میں ہیں جب بی جے پی نے محبوبہ مفتی کی کٹھ پتلی مخلوط حکومت کی حمایت واپس لی اور علاقے میں گورنر راج نافذ کیا گیا۔آج گورنر راج کی 6 ماہ کی مدت پوری ہو گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری