بنی گالہ کے مضافاتی علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن


بنی گالہ کے مضافاتی علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں منگل کے روز بنی گالہ کے قریب کئے گئے آپریشن کےدوران غیر قانونی قابضین سے 2320کنال سرکاری اراضی خالی کروالی۔

 آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی تمام غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کردیا گیا۔

 یہ اراضی زو کم بوٹینیکل گارڈن کیلئے مختص ہے،زمین کا قبضہ وزارت مو سمیاتی تغیر کے حوالے کر دیا گیا جہاں اب پلرز لگائے جا رہے ہیں۔

دریں اثناء سیکٹر جی سکس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ گھروں کے سامنے سے گرل، سیکورٹی پوسٹ اور جنریٹرز وغیرہ کو ہٹایا جا ر ہا ہے۔ یہ اپریشن مرحلہ وار پورے اسلام آ باد میں کیا جا ئے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری