راولپنڈی سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، دہشتگردی کامنصوبہ ناکام


راولپنڈی سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، دہشتگردی کامنصوبہ ناکام

کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنا کر کالعدم تنظیم کے2 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  گرفتار دہشتگرد راولپنڈی میں حساس ادارے کے افسران کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے ایک اطلاع پر راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک پٹھان کلیام مغل روڈ پرکامیاب کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

دہشت گردوں کی شناخت محبوب احمد اور اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

گرفتاردہشتگرد راولپنڈی میں حساس ادارے کے افسران کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ مزید تحقیقات کےلئے نا معلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری