افغانستان میں امریکی اتحادی افواج کا ڈرون حملہ


افغانستان میں امریکی اتحادی افواج کا ڈرون حملہ

افغانستان کے صوبے پکتیا میں امریکی ڈرون حملے میں 13 افراد مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ پکتیا میں امریکی اتحادی افواج نے ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد مارے گئے ہیں۔

 افغان ملٹری حکام کے مطابق یہ ڈرون کارروائی پکتیا کے ضلع اریوب زازائی میں کی گئی جس میں جنگجوؤں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں جنگجوؤں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دوسری جانب پکتیا اور غزنی میں افغان فورسز کی طالبان کے مسلح افراد سے جھڑپیں جاری ہیں جس میں طرفین کے متعدد افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری