گلگت بلتستان میں سخت سردی، بجلی غائب، عوام مشکلات کا شکار


گلگت بلتستان میں سخت سردی، بجلی غائب، عوام مشکلات کا شکار

گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہےآج سب سے کم درجۂ حرارت اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گوپس میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 7، قلات میں منفی 6، کوئٹہ، کالام، ہنزہ، استور اور روندو میں منفی 5، دالبندین میں منفی 4، گلگت، مالم جبہ، دیرمیں منفی3، اسلام آباد اور مظفر آباد میں 2، پشاورمیں 3سینٹی، لاہور اور فیصل آباد میں 4، ملتان میں 6 ،کراچی اور حیدر آباد میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت بلتستان میں شدید سردی کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے سردی میں جونہی اضافہ ہوتا ہے بجلی غائب ہوجاتی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری