افغان حکومت نے حقانی نیٹ ورک کے متعدد رہنما رہا کردیئے


افغان حکومت نے حقانی نیٹ ورک کے متعدد رہنما رہا کردیئے

افغان حکومت، امریکا اور طالبان مذاکرات کے بعد بڑی پیش رفت ہوئی ہے، افغان حکومت نے ’افغان روڈ میپ‘ کےتحت حقانی نیٹ ورک کے9 ارکان کو رہا کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رہا کیے گئے افراد میں سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں طالبان بھی چند امریکی و یورپی قیدیوں کو آزاد کردیں گے۔

واضح رہے کہ انس حقانی کو افغان خفیہ ایجنسی نے 14 اکتوبر 2014 کو افغان صوبے خوست سے حراست میں لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کمانڈر کی رہائی متحدہ عرب امارات میں طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے اور یہ رہائی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ طالبان نے دو روز قبل اپنے چند اہم رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری