یورپ میں پلاسٹک کے کپ اور پلیٹوں کا استعمال ممنوع


یورپ میں پلاسٹک کے کپ اور پلیٹوں کا استعمال ممنوع

ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء مثلاﹰ پلیٹیں، کپ یا اسٹرا وغیرہ پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے یورپی یونین میں اتفاق ہو گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء مثلاﹰ پلیٹیں، کپ یا اسٹرا وغیرہ پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے یورپی یونین میں اتفاق ہو گیا ہے۔

 تاہم اس معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے لیے ابھی اس کی یونین میں شریک تمام ممالک اور پھر یورپی پارلیمان کی طرف سے توثیق ہونا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ  رواں سال مئی میں یورپی کمیشن نے تجویز دی تھی کہ ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی ایسی اشیاء پر پابندی عائد کر دی جائے جن کے نعم البدل پہلے سے موجود ہیں۔

 کمیشن کے مطابق،سمندروں میں موجود کوڑا کرکٹ کا 80 فیصد پلاسٹک پر مبنی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری