شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد


شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر نے پی ٹی وی کرپشن کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شاہد مسعود کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 دسمبر کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹرشاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو گزشتہ ماہ 23 نومبر کو درخواست ضمانت خارج کیے جانے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹرشاہد مسعود پر مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ کی بدعنوانی کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ شاہد مسعود نے زینب قتل کیس میں بھی مجرم عمران کے بیرون ملک اکاؤنٹس کا دعویٰ کیا تھا جس پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا تاہم وہ اپنا دعویٰ درست ثابت نہیں کرسکے تھے جس پر انہوں نے عدالت سے معافی مانگی تھی اور عدالت نے ان کے پروگرام پر 3 ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری