متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو 3ارب ڈالر دینے کا اعلان


متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو 3ارب ڈالر دینے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اقدام پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے ایک بیان میں کیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں 3ارب ڈالر جمع کرانے کے اعلان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزمائش کے وقت میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مدد کی ہے،یو اے ای کا یہ اقدام پاکستان سے دوستی اور خلوص کا عکاس ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری