تہران میں کرپشن میں ملوث مجرم کو پھانسی دی گئی

اسلامی جمہوریہ ایران میں مالی بدعنوانی کے سنگین جرائم میں ملوث ایک اور ہائی پروفائل ملزم کو پھانسی دیدی گئی۔

تہران میں کرپشن میں ملوث مجرم کو پھانسی دی گئی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی عدالت نے مالی بدعنوانی ثابت ہونے پر ایک شخص کو موت کی سزا دی ہے۔

عدالت کے مطابق حمید رضا باقری درمنی غیرقانونی سرگرمیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر مالی بدعنوان میں ملوث پائے گئے جنہیں ان کے مجرمانہ اقدامات کی بنیاد پر سزائے موت دی گئی.

واضح رہے کہ سزائے موت پانے والے مجرم نے غیرقانونی گروہ بنا کر مختلف بینک، مالی ادارے اور تیل کمپنیوں کے ساتھ دھوکہ کیا اور اربوں کے حساب سے غبن کیا.

خیال رہے کہ مجرموں کی پھانسی ایران میں قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ایک کڑی ہے.

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تہران میں مالی بدعنوانی کے میگا کیسز میں سزائے موت پانے والے دو ہائی پروفائل مجرموں کو تختہ دارپر لٹکا دیا گیا تھا.

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری