پاکستان میں چوروں کو سزا نہ ملی تو ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی، شیخ رشید


پاکستان میں چوروں کو سزا نہ ملی تو ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پشاور اگر اس ملک میں چوروں ڈاکئوں کو سزائیں نہ ملیں تو ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پشاورمیں رحمان بابا ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پشاور ریلوے نے کافی خسارہ بھگت لیا ہے اب پشاوراسٹیشن پرتجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی، پشاور ریلوے کی جتنی اراضی پے اسے واپس لیا جائے کسی بڑی شخصیت کا لحاظ نا کیا جائے، پشاور سرکاری اراضی ہے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے کراچی تیز ترین ٹرین سروس ہے جس سے ایک وقت میں 1 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوں گے، پشاور سے کراچی کا سفر 26 گھنٹے میں طے کیا جائے گا،  پشاور سے لاہور کے لئے ایک ٹرین چلانے کا ارادہ ہے اور پشاور 2 وی وی آئی پی ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی جو پنڈی کراچی اور لاہور کراچی نان سٹاپ ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اس لیے ووٹ دیے کہ کرپٹ لوگ جیلوں میں ہوں، کرپشن کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے اور اگر اس ملک میں چوروں ڈاکئوں کو سزائیں نہ ملیں تو ہم ترقی نہیں کرسکتے، ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین چلے گی تو پاکستان کی معیشت کا پہیہ بھی گھومے گا جب کہ چھوٹی موٹی ٹک ٹوک چلتی رہتی ہے، آرمی کے بعد ریلوے سب سے بڑا ادارہ ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری