مریم نواز کی چھٹی، ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کردیا گیا


مریم نواز کی چھٹی، ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کردیا گیا

مسلم لیگ ن کی متحرک خاتون رہنما عظمیٰ بخاری کو شعبہ سوشل میڈیا کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ 

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،خبریں میڈیا گروپ کے مطابق سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر احتجای تحریک شروع کرنے کی تیاری شروع کردی ہیں۔

اس سلسلے میں جہاں پارٹی قیادت کے احکامات کے بعد کارکنوں کو میدان میں متحرک کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، وہیں کئی ماہ سے بظاہر غیر فعال ن لیگ کے شعبہ سوشل میڈیا کو بھی فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری