فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے


فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا تاہم گزشتہ روز ٹرائل کورٹ نے عابدی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے، انہیں توہین عدالت کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل سابق سینیٹر کی 2 مزید مقدمات میں بھی ضمانت منظور ہوچکی ہے، فیصل رضا عابدی کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، 19 دسمبر کو سپریم کورٹ نے ملزم کی توہینِ عدالت کیس میں معافی کو منظور کرتے ہوئے ازخود نوٹس خارج کردیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر نے ایک ویب ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران عدلیہ اور چیف جسٹس کی خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری