ہمیں کشمیر پولیس پر فخر ہے، نریندر مودی


ہمیں کشمیر پولیس پر فخر ہے، نریندر مودی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انہیں بھارت کی پولیس فورس پر فخر ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل پولیس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’ انہیں ملک کی پولیس فورس خاص کر جموں و کشمیر پولیس پر فخر ہے جو وہ جنگجو مخالف رول ادا کررہی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا’’ جموں و کشمیر پولیس کی کارکردگی قابل فخر ہے، جس طرح وہ  کامیابی کیساتھ جنگجوئوں کا سامنا کرتی ہے اور انکے خلاف کارروای انجام دیتی ہے‘‘۔

واضح رہے کہ اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری