انڈونیشیا: سونامی سے تباہی، 222 افراد ہلاک،800 زخمی،30 لاپتہ + تصاویر


انڈونیشیا: سونامی سے تباہی، 222 افراد ہلاک،800 زخمی،30 لاپتہ + تصاویر

انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آنے والے سونامی سے سماٹرا اور جاوا میں تباہی پھیل گئی ہے، بلند ہونے والی سمندری لہریں رہائشی علاقے میں داخل ہوگئیں، جس کے نتیجے میں 222 افراد ہلاک ، 800 سے زائد زخمی اور30 افراد لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے آبنائے سُندا میں گزشتہ شب آنے والے سونامی کے نتیجے میں کئی ساحلوں پر تباہی پھیل گئی ، سونامی کے باعث نو ہوٹلوں سمیت چارسو سے زائد مکانات تباہ ہوگئے،درخت جڑ سے اکھڑ گئے، جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

حکام کے مطابق سونامی کی لہریں علاقےمیں آتش فشاں پھٹنےکے بعد زیرآب لینڈ سلائیڈنگ کے سبب بلند ہوئیں۔

متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور سرچ حکام کی کوششیں جاری ہیں، دن نکلنے کے بعد امدادی کارروائیوں اور لاپتا افراد کی تلاش کا کام تیز کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے سونامی میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری