نیتن یاہودہشت گرد ریاست کا سربراہ اور ظالموں کی آوازہے، ترک صدر


نیتن یاہودہشت گرد ریاست کا سربراہ اور ظالموں کی آوازہے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو ظالموں کی آواز قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گرد ریاست کا سربراہ ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو ایک قابض، ظالم اور دہشت گرد ریاست کا سربراہ قرار دیدیا۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے ٹوئٹ میں ترک حکومت پر کُرد کمیونٹی کے قتل عام کا الزام عائد کیا تھا۔

نیتن یاہو کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل انسانیت سوز جرائم اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔

رجب طیب اردوغان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم ایک قابض، ظالم اور دہشت گرد ریاست کا سربراہ ہے

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری