وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے پرکابل پہنچ گئے


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے پرکابل پہنچ گئے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چارملکی دورے کے پہلے مرحلے پر کابل پہنچ گئے، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان، ایران، چین اورروس کے 3 روزہ دورے کے پہلے مرحلے پر کابل پہنچ گئے، ہوائی اڈے پر پاکستانی سفیراورافغان وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

شاہ محمود قریشی دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ان ملکوں کی اعلیٰ قیادت سے پاکستان کے دو طرفہ تعلقات پربات چیت کریں گے۔

وزیرخارجہ ان ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقاتوں میں افغانستان میں امن اور مفاہمت سے متعلق حالیہ پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک سے قریبی تجارتی وسیاسی تعلقات اہم ترجیح ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اورافغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات میں اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی تھی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ مذاکراتی فورم سے روابط کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام میں مدد ملے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری