پاکستانی وزیرخارجہ کی کابل میں افغان صدر سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال


پاکستانی وزیرخارجہ کی کابل میں افغان صدر سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل میں افغان صدر سے ملاقات کی جس میں علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کابل میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورافغان وزیرخارجہ ربانی کے درمیان وفود کی سطح پرملاقات ہوئی جس میں علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغان مفاہمتی عمل، معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پربات چیت کی گئی۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کی جب کہ افغان وفد نے افغانستان کے وزیر خارجہ ربانی کی قیادت میں شرکت کی۔

بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان، ایران، چین اورروس کے چارروزہ دورے پر روانہ ہوئے۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام وزیر خارجہ کے ہمراہ موجود تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری