کراچی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی اسلحے کا گودام دریافت


کراچی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی اسلحے کا گودام دریافت

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے اسلحے کا ایک گودام دریافت کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے تیموریہ پارک سے زیر زمین ایمونیشن کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق درخت لگانے کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران نظر آنے والے مشکوک ڈبوں کی اطلاع انہیں شہریوں نے دی تھی۔

اس اطلاع پر رینجرز سندھ کی کوئیک ریسپانس فورس نے جگہ کی مزید کھدائی کرکے زیر زمین چھپائے گئے ایمونیشن کے 17 ڈبےاورایک بوری بر آمد کرلی۔

بر آمد کیے گئے 17 ڈبوں میں ایس ایم جی کے3300 راؤنڈ اور بوری میں موجود 12 بور رائفل کے 400 کارتوس شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ کراچی میں سیکیورٹی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہوئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری