الیکٹرک میں کرپشن کے مکمل ثبوت پیش کروں گا، فیصل رضا عابدی


الیکٹرک میں کرپشن کے مکمل ثبوت پیش کروں گا، فیصل رضا عابدی

پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ اداروں میں کرپشن کیخلاف عدالت کی مدد کرنا چاہتا ہوں، کے الیکٹرک میں کرپشن کے مکمل ثبوت پیش کروں گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی نے کہا کہ ان کا مقصد حصول انصاف کو آسان بنانا ہے، اداروں میں کرپشن کے خلاف سپریم کورٹ کی مدد کرنا چاہتا ہوں ۔

فیصل رضا عابدی نے کہا کہ 72 دن جیل کاٹنے کےبعد باہر آیا ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ میرے اوپر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری