مصرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک


مصرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک

مصری فوج نے شمالی سینائی کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس میں چودہ شدت پسند مارے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مصری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصری سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مصر کے علاقے صحرا سینائی میں آپریشن کیا،اس موقع پر سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان کئی گھنٹے مقابلہ جاری رہا،اس دوران آٹھ شدت پسند مقابلے میں اور چھ فرار ہوتے ہوئے مارے گئے۔

مصری سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ شدت پسند اہم مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ صحرائے سینا میں اس سے قبل بھی درجنوں شدت پسندوں کو ہلاک کیا جاچکاہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری