بلاول بھٹو کا قائد اعظم کے یوم پیدائش پر پیغام


بلاول بھٹو کا قائد اعظم کے یوم پیدائش پر پیغام

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان اقدار کو نصب العین بنانا چاہیے جن پر قائداعظم عمل پیرا رہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زداری نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدارکونصب العین بناناچاہیےجن پرقائداعظم عمل پیرا رہے، قائداعظم پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست دیکھنے کے خواہاں تھے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری جدوجہد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی مظالم برداشت کر لے گی لیکن جدوجہد ختم نہیں کرسکتی، عوم اپنے حقِ حاکمیت پرکسی مصلحت کا شکارنہ ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں آج قائداعظم محمد علی جناح کا 143 واں یوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری