آیت‌الله شیخ عیسی قاسم لندن سے عراق روانہ ہوگئے


آیت‌الله شیخ عیسی قاسم لندن سے عراق روانہ ہوگئے

بحرین کےمذہبی رہنما آیت‌الله شیخ عیسی قاسم مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد لندن سے عراق روانہ ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے رہبر اعلیٰ آیت‌الله شیخ عیسی قاسم چند ماہ قبل علاج کے لئے لندن گئے تھے، اب مکمل صحت یابی کے بعد عراق روانہ ہوگئے ہیں۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے بیٹے کا کہنا ہے کہ وہ مقامات مقدسہ کی زیارات کی غرض سے عراق جارہے ہیں اور بہت جلد بحرین واپس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ عیسی قاسم 50سال بعد عراق جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم کی صحت اس وقت سے کافی خراب چلی آ رہی تھی جب سے حکمرانوں کی جانب سے سیاسی انتقام کے تحت ان کی شہریت جون2016میں منسوخ کر کے ان کے آبائی علاقے الدراز میں ان کے گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔

بحرینی عوام کی جانب سے بھرپور احتجاجی مظاہروں کے بعد آل خلیفہ حکومت مجبور ہوگئی کہ وہ شیخ عیسٰی قاسم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

یاد رہے کہ بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے بحرین کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف احتجاج اور اپنے ملک میں جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت، بحرینی عوام کے خلاف مسلسل طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری