محترمہ بے نظیر بھٹو کا 11واں یوم شہادت آج منایا جارہاہے


محترمہ بے نظیر بھٹو کا 11واں یوم شہادت آج منایا جارہاہے

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا 11واں یوم شہادت آج منایا جارہاہے۔

تسنیم خبررساں ادارہ کے مطابق،دخترمشرق اورمسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بےنظیر شہید بھٹو کا گیارواں یوم شہادت آج منایاجارہا ہے۔

بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے سلسلے میں پاکستان کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں تعزیتی سیمینار منعقد کئے جائیں گے جن میں مقررین پاکستان اور جمہوریت کیلئے محترمہ بے نظیربھٹو کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔

اس موقع پر حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،بے نظیر بھٹو کی برسی کےموقع پرمرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی جس سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت اہم پارٹی رہنما خطاب کریں گے_

اس موقع پر پیپلزپارٹی کی جانب سے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلان کرنے کی توقع بھی کی جارہی ہے جو ملکی سیاست کی تاریخ میں ہلچل کا باعث ہوسکتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری