امریکی صدر کے عراقی خفیہ دورے پر ایران کی کڑی تنقید


امریکی صدر کے عراقی خفیہ دورے پر ایران کی کڑی تنقید

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے عراق کے خفیہ دورے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسےعراق کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان بہرام قاسمی نے امریکی صدر ٹرمپ کے عراق کے خفیہ دورے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک شرپسند اغیار کو مزید تفرقہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ علاقے کی بیدار قومیں تھیں جنہوں نے صحیح وقت میں امریکی صہیونی سازشوں کو سمجھتے ہوئے دہشتگردی کی لعنت پر قابو پالیا۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ  بہت جلد اغیار اور غیرعلاقائی فورسز اس خطے سے نکلنے پر مجبور ہوں گے اور خطے کے ممالک بھی اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ یہاں کے مسائل کا حل اغیار نہیں خود ہی کرسکتے ہیں۔

بہرام قاسمی نے امریکی صدر کو تجویز دی کہ وہ عالمی تبدیلیوں بالخصوص مغربی ایشیا کی صورتحال پر غور کریں تا کہ انہیں آئندہ کے لئے اچھا سبق ملے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری