فیصل رضا عابدی لاہور پہنچ گئے


فیصل رضا عابدی لاہور پہنچ گئے

سابق سینٹر سید فیصل رضا عابدی کی رہائی کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے سماجی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق سینٹر سید فیصل رضا عابدی کی رہائی کے بعد لاہور آمد پر سید ظفر حسین رضوی اور سید علی ضامن رضوی کی جانب سے عبداللہ ہاوس میں ا نکے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

پیر سید طاہر سجاد ،سید خاور عباس ایڈووکیٹ ،ہاشم عباس ،سید محمد عبداللہ رضوی ،سید شبیہ حیدر سمیت دیگر مختلف مذہبی سیاسی و سماجی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے سید فیصل رضاعابدی سے ملاقات کی اور ملک کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری