ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی جنرل زبیر حیات سے ملاقات


ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی جنرل زبیر حیات سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق اس اہم ملاقات میں جنرل زبیر حیات اور برادر اسلامی ملک ایران کے سفیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات سے جمہوری اسلامی ایران کے سفیر جناب مہدی ہنردوست نے اہم ملاقات کی ہے۔

 پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے جنرل زبیر حیات سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

اس اہم ملاقات میں جنرل زبیر حیات اور برادر اسلامی ملک ایران کے سفیر کے درمیان باہمی پاک ایران تعلقات اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری