مصر میں بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، چار افراد ہلاک


مصر میں بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، چار افراد ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب سڑک کنارے بم دھماکے میں تین سیاح اور ان کا گائیڈ ہلاک ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب غزہ کے عجائبات کی سیر کے لیے آنے والے سیاحوں کی بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی،حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

جس کے نتیجے میں بس میں سوار ویتنام کے دو سیاح اور ان کا گائیڈ موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا سیاح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ بس ڈرائیور نے جس مقررہ راستوں سے سیاحوں کو لیکر جانا تھا وہاں سے نہیں گیا،نہ ہی انتظامیہ کو اس کی خبردی گئی۔

حکام کے مطابق سڑک کنارے یہ بم کس نے رکھا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم ماضی میں اس قسم کے حملوں باالخصوص سیاحوں کو نشانہ بنانے میں عسکریت پسند تنظیم داعش ملوث رہا ہے۔

خیال رہے کہ مصر سیاحت کے لیے اہم ملک سمجھا جاتا ہے، یہاں کے تاریخی مقامات کو دیکھنے کے لیے ہر سال لاکھوں سیاح رخ کرتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری