لیورپول کے محمد صلاح سے پابندی کی تلوار ہٹ گئی


لیورپول کے محمد صلاح سے پابندی کی تلوار ہٹ گئی

انگلش فٹبال کلب لیورپول کے مصری فٹبالر محمد صلاح ممکنہ پابندی کا شکار ہونے سے بچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،انگلش پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران نیوکیسل کے خلاف محمدصلاح کی جانب سے حاصل کی جانے پنالٹی کک کے حوالے سے ان شکوک کا اظہار کیا جارہا تھا کہ صلاح نے جان بوجھ کر خود کو گرایا تھا اور انہوں نے مبینہ طور پر ریفری کو دھوکہ دے کر پنالٹی کک حاصل کی اور پھر اس پر گول کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

انگلش فٹبال ایسو سی ایشن کی پینل نے اس حوالے سے ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد کہا جو کچھ ہوا اس میں ریفری کو دھوکہ دینے کا کوئی شائبہ نظر نہیں آتا اور مصری فٹبالر محمد صلاح کے خلاف کسی کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔

قبل ازیں کہا جارہاتھا کہ قصور وار ہونے کی صورت میں مصری فٹبالر انگلش پریمیئر لیگ کے اگلے دونوں میچوں سے باہر ہوسکتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری