استعمار کی سازشوں کے مقابلے میں استقامت کا دن، ملک بھر میں لیبک یاخامنہ ای کے نعرے + تصاویر


استعمار کی سازشوں کے مقابلے میں استقامت کا دن، ملک بھر میں لیبک یاخامنہ ای کے نعرے + تصاویر

ایران بھر میں شمسی تاریخ 9 دی 1388 کی یاد میں اغیار کی سازشوں کے مقابلے میں عوام سڑکوں پر نکل آئی اور دنیا پر یہ واضح کردیا کہ اسلامی نظام کی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق تیس دسمبر مطابق 9 دی ہجری شمسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لاکھوں فرزندان انقلاب نے سڑکوں پر نکل کر نظام اسلامی اور رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے اپنی حمایت و وفاداری کا اعلان کیا۔

 

واضح رہے کہ سنہ 2009 میں انقلاب دشمن قوتوں کے اشاروں پر بعض شرپسند عناصر نے نظام اسلامی کے خلاف ایک فتنہ کھڑا کیا جس کے بعد 9 دی کو ایران بھر میں انقلاب اسلامی کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے نظام اسلامی سے اپنےاعلان حمایت و وفاداری کے ساتھ ساتھ امریکی و صیہونی فتنہ کا سر بھی کچل دیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری