سٹیٹ بینک انتظامیہ کی غفلت کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان


سٹیٹ بینک انتظامیہ کی غفلت کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 20روپے والے کروڑوں کے نوٹ غلط دستخط کے ساتھ چھپ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،سٹیٹ بینک انتظامیہ کی غفلت کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا،انتظامیہ کی غفلت کے باعث 36 کروڑ روپے کے نوٹ تلف کرنے پڑے۔

پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی نااہلی کے باعث قومی خزانے کو چار کروڑ 46 لاکھ کا نقصان ہوا،چھاپے گئے 20 روپے کے نوٹوں پر دستخط مس پرنٹ تھے مگر اس کے باوجود صبح اورشام دونوں شفٹوں میں  یہ سلسلہ جاری رہا۔

ان نوٹوں کو تلف کرنا پڑا جس کی وجہ سےاخراجات کی مد میں پاکستان کے قومی خزانے کو چار کروڑ 46 لاکھ کا نقصان ہوا،اس کے بعد متعلقہ اداروں نے آڈٹ کا حکم دیا اور ذمہ داروں کے تعین کا حکم دیا،تاحال ذمہ داران کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری