بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 26 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ


بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 26 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ تھری میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ضمنی انتخاب میں پولنگ کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 18 امیدوار میدان میں ہیں تاہم ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے قادر علی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا ولی محمد اور مجلس وحدت المسلمین کے سید محمد رضا کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں اس نشست پر ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے احمد کوہزاد کامیاب ہوئے تھے اور مخالف امیدوار کی جانب سے شہریت چیلنج کیے جانے پر الیکشن کمیشن نے افغان شہری ہونے پر انہیں نااہل قرار دیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری