صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارےمیں اہم انکشاف


صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارےمیں اہم انکشاف

اس سال دو اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں بیدردی سے قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے ترکی میں شائع شدہ ایک کتاب میں مزید تفصیلات سامنے لائی گئی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی میں شائع شدہ ایک کتاب میں مزید تفصیلات سامنے لائی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی پر قونصل خانے میں پانچ افراد نے حملہ کیا ، جس کے بعد لاش آدھے گھنٹے میں ٹکڑے ٹکڑے کردی گئی۔

قتل کا یقین ہونے کے باوجود صحافی جمال خاشقجی بالکل نہیں گھبرائے، ریاض جانے یا اپنے بیٹے کو میسج کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی کے قتل پر ترکی میں کتاب ’خاشقجی قتل کے سیاہ راز‘ حال ہی میں شائع ہوئی ہے۔

کتاب کے مطابق قونصل خانے میں موجود پانچ افراد نے ان پر حملہ کیا، اور انھیں مار ڈالا جس کے بعد انتہائی ماہر افراد نے انکی لاش کوآدھے گھنٹے میں ٹکڑے ٹکڑے کرڈالا۔

 

اس طرح لاش کو ٹھکانے لگانا خاصا آسان ہوگیا۔کتاب کے مطابق قتل کا یقین ہونے کے باوجود خاشقجی پرسکون رہے اور انھوں نےریاض جانے یا بیٹے کو پیغام بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری