وزیراعظم دو روزہ دورے پر ترکی جائیں گے


وزیراعظم دو روزہ دورے پر ترکی جائیں گے

وزیراعظم عمران خان ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ترکی کا دورہ کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان3سے4جنوری کو ترکی کا دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار اور عبدالرزاق داؤد بھی ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک ترک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ترکی میں بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، اس موقع پر ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی، وزیراعظم کے دورہ ترکی سے دونوں ممالک میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے وزیراعظم عمران خان کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دورہ ترکی کی دعوت دی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری