بلوچستان نیشنل پارٹی کا افغان مہاجرین کو ملک بدرکرنے کا مطالبہ


بلوچستان نیشنل پارٹی کا افغان مہاجرین کو ملک بدرکرنے کا مطالبہ

بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے رہنما محمد علی بلوچ، رفیق بلوچ اوراعظم مینگل کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مسائل چاہے وہ قلت آب،مہنگائی، ٹریفک، غیر قانونی پارکنگ،نکاسی آب، بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی ہو وہ تمام کے تمام افغان مہاجرین کی لاکھوں کی آبادی کی وجہ سے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں مشکلات کی بنیادی وجہ افغان مہاجرین ہیں، افغان تارکین وطن کو فوری طور پر ان کے اپنے ملک بھیجنا چاہئے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے وزیر اعلیٰ جام کمال خان سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئٹہ کے مسائل کو حل کرنا ہے تو سب سے پہلے افغان مہاجرین کو جلد از جلد افغانستان روانہ کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے بات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر افغان تارکین وطن کو فوری طور پر واپس روانہ کرنا ممکن نہیں ہے تو ان کو فوری طور پر ان کے کیمپوں میں منتقل کیا جائے جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہےاور ان ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے جنہوں نے افغان مہاجرین کو شہروں کاراستہ دکھایا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماوں نےوفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے جعلی پاکستانی دستاویزات فوری طور پر منسوخ کرکے ان کے انخلاء کا بندوبست کیا جائے۔

واضح رہے کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ غیرملکی تارکین وطن پاکستان میں بستے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق افغانستان، بنگلادیش اور برما سمیت متعدد ملکوں کے لاکھوں تارکین وطن قانونی یا غیرقانونی طور پر پاکستان کے مختلف شہروں میں آباد ہیں۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرحکومت پاکستان ان لاکھوں تارکین وطن کو ملک بدر کرے تو پاکستانی شہریوں کی مشکلات میں کافی کمی آسکتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری