افغانستان میں حکومت مخالف مسلح افراد کے خلاف کارروائی، درجنوں ہلاک


افغانستان میں حکومت مخالف مسلح افراد کے خلاف کارروائی، درجنوں ہلاک

افغان حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے حکومت مخالف مسلح افراد کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں مسلح افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوبے دائی کنڈی میں فوجی کارروائی کی گئی جس میں طالبان کے 30 جنگجو مارے گئے۔

افغان حکام کے مطابق افغان فوج نے صوبے دائی کنڈی کے ضلع پاتو میں طالبان کے خلاف کارروائی کی، جس میں طالبان کے 30 جنگجو مارے گئے ، جبکہ آپریشن میں جنگجووں کے قبضے سے کئی غیر محفوظ علاقوں کو بھی چھڑا لیا گیا ہے۔

طالبان کی جانب سے اس کارروائی پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری