فاٹا کے انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے:وزیراعظم


فاٹا کے انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ فاٹا کے انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ان علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا اولین ترجیح ہے۔

تسنیم خبررساں دادرے کے مطابق،وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت فاٹا کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، وزیراعظم کے مشیر شہزاد ارباب، معاون خصوصی افتخار درانی اور صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں میں انتظامی امور، صحت، تعلیم،امن امان سمیت ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیشرفت اور آئندہ 3 ماہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی کابینہ ہر ماہ ترقیاتی کاموں اور اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ انضمام شدہ علاقوں میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کے نفاذ کے لیے کوششیں تیز کی جائیں، اس کے علاوہ تعلیم، صحت اور پولیس کی خالی آسامیوں کو بھی فوری پر کرنے کا عمل شروع کیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ان علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا اولین ترجیح ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری