بینک آج عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے


بینک آج عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

دولت پاکستان آج بینک تعطیل کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بینک دولت پاکستان آج یکم جنوری 2019 بینک تعطیل کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔

بینک تعطیل کے باعث تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینک آج عوام سے لین دین نہیں کریں گے،نجی بینکوں سمیت مالیاتی اداروں کا عملہ معمول کے مطابق حاضر رہے گا اور کھاتہ داروں کے حساب کتاب کی نئی ترتیب عمل میں لائی جائے گی.

بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکرو فنانس بینکوں کا تمام عملہ حسبِ معمول دفتر حاضر ہوگا اور کھاتہ داروں کے حساب کتاب کی نئی ترتیب عمل میں لائی جائے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری