امریکا نے پابندیاں نہ ہٹائیں تو نئی سمت اختیار کر سکتے ہیں: سربراہ شمالی کوریا


امریکا نے پابندیاں نہ ہٹائیں تو نئی سمت اختیار کر سکتے ہیں: سربراہ شمالی کوریا

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے بدلے وعدے پورے کئے جائیں ورنہ شمالی کوریا اپنی سمت بدل سکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نئے سال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کہا کہ اگر امریکا نے ان کے ملک کے خلاف پابندیاں جاری رکھیں تو وہ بھی نئی سمت اختیار کر سکتے ہیں۔

کم جانگ اُن کا کہنا تھا جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے بدلے امریکا بھی وعدے پورے کرے اور وہ کہیں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کے لیے تیار ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری