ایران سے 100 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کیلئے جلد مذاکرات ہوں گے، عمر ایوب


ایران سے 100 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کیلئے جلد مذاکرات ہوں گے، عمر ایوب

بجلی کے وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ بجلی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز اسلام آباد میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ پاور ڈویژن ایران سے 100میگاواٹ بجلی پاکستان درآمد کرنے کے معاہدے کی تجدید کے لئے ایرانی حکام سے بہت جلد جامع بات چیت کرے گا۔

فریقین نے بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے شعبے میں مشترکہ طور پر مزید مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں شخصیات پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ توانائی کی پیداوار اور ٹرانسمیشن میں تعاون کیلئے مزید نئی راہیں تلاش کی جائیں گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری