اسرائیل سعودیہ سمیت،عرب ممالک کا اہم اتحادی ہے، نیتن یاہو


اسرائیل سعودیہ سمیت،عرب ممالک کا اہم اتحادی ہے، نیتن یاہو

صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل، ایران کے خلاف سعودیہ سمیت عرب ممالک کا انتہائی اہم اتحادی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی وزیر اعظم نے برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے دورے کے دوران گلوبو ٹی وی کو بتایا کہ اسرائیل، ایران کے خلاف سعودیہ سمیت عرب ممالک کا انتہائی اہم اتحادی ہے۔

صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ خطے میں ایران کے خلاف اسرائیلی کوششیں عرب دنیا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی وجہ بنیں ہیں۔

مستقبل میں ایرانی قیادت سے امن مذاکرات سے متعلق سوال پر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ایران ہمیں تباہ کرنے کے عزم پر قائم رہتا ہے تو میری طرف مذاکرات کے معاملے پر صاف انکار ہے۔

مائیک پومپیو اور بنجمن نیتن یاہو شام سے امریکی فوج کے انخلا اور مشرق وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیے جانے کے امکانات ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری